بھٹکل24/نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل سے قریب بحیرہ عرب میں نیترانی جزیرے کے پاس ایک ماہی گیر کشتی غرقاب ہوگئی، مگر کوسٹ گارڈ کے عملے کی بروقت کارروائی سے کشتی پر موجود4ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق نیترانی جزیرے کے پاس ماہی گیری کے دوران کسی چٹان سے ٹکرانی کی وجہ سے کشتی کی تہہ کو نقصان پہنچاتھاجس کے بعد کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا۔ کشتی اور ماہی گیروں کو خطرہ لاحق ہونے کا پیغام ملتے ہی کوسٹ گارڈ عملہ حرکت میں آگیا اور موقع پر پہنچ کر آنند موگیر، گرو کھاروی، منجو ناتھ اور رمیش چلوادی نامی چارماہی گیروں کی جان بچائی جبکہ کشتی سمندر میں غرقاب ہوگئی۔